ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:راشن اناج میں کٹوتی کے خلاف مخدوم کالونی عوام کا احتجاج

بھٹکل:راشن اناج میں کٹوتی کے خلاف مخدوم کالونی عوام کا احتجاج

Tue, 21 Mar 2017 20:04:58    S.O. News Service

بھٹکل:20/مارچ(ایس اؤ نیوز)فی راشن کارڈ پر مہیا کئے جانے والے 25کے جی اناج میں کمی کرکے 15کے جی کئے جانے پر مخدوم کالونی کے عوام نے راشن دکان کا گھیراؤ کرتے ہوئے اپنا اعتراض جتائے جانے کا واقعہ منگل کو پیش آیا ہے۔

دن بدن راشن انتظامات زوال آمادہ ہیں، راشن لینے کے لئے عوام اپناسارا کام کاج چھوڑ کر آتےہیں، سستا اناج پانے کےلئے عوام اپنی مزدوری کھو رہے ہیں، مزید زخم پر نمک چھڑکتے ہوئے 25کے بجائے 15کے جی چاول تقسیم کرنا بے انصافی کی بات کہتے ہوئے عوام نے بے اطمینانی کا اظہار کیا۔ حکومت کی طرف سے ہی راشن کم سپلائی ہورہاہےاس کے لئے ہم کچھ نہیں کرسکنے کی بات راشن دکان مالک نے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کی لیکن عوام ماننے کے لئے تیار نہیں ہوئے۔اس کے بعد تحصیلدار سے رابطہ کرتے ہوئے مصدقہ اطلاع پائی گئی ، افسران نے عوام کو آئندہ ماہ راشن میں کمی کئے گئے اناج کی بھرپائی کرنے کا تیقن دینےکے بعد عوام نے اپنا احتجاج واپس لیا، اس کے بعد راشن کی تقسیم کاری شروع ہوئی ۔


Share: